آغا سٹیل نے ڈیفارمڈ سٹیل بار’آرکون‘متعارف کروا دیا

  آغا سٹیل نے ڈیفارمڈ سٹیل بار’آرکون‘متعارف کروا دیا

  



کراچی (پ ر)آغا سٹیل انڈسٹریز نے نہایت پائیدار، مضبوط اور بے مثال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں عالمی معیارات کو پیچھے چھوڑنے کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے۔اسی ورثے اور روایت کے تسلسل میں آج ہم نے ایک انقلاب آفریں، عالمی طور پر مسلمہ ڈیفارمڈ سٹیل بار’آرکون‘معارف کروا یا ہے جو کہ یورپین الیکٹرک فرنس ٹیکنالوجی پر خاص طور پر تیار کردہ اپنی نوعیت کا واحد سریا ہے جو پاکستان میں اب فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں آغا سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایک اہم قدم کے طور پر پی ایس ایل فائیو سیزن کے آغاز پر شہر قائد کی خوبصورتی اور بہتری کے لئے گراں قدر کردار ادا کیا۔ باقاعدہ افتتاح کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور آغا سٹیل انڈسٹریز کے حسین آغا نے ایف ٹی سی ٹرائی اینگل، مین شاہرہ فیصل میں مشترکہ طور پرکیا۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ مجھے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ آغا سٹیل انڈسٹریزنے پی ایس ایل کے جذبوں اور رنگوں سے شہر کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کیا اوراپنی عظیم قوم کے احساسات کو سربلندی سے نوازا۔ پی ایس ایل سیزن فائیو آج 20فروری 2020سے شروع ہو رہا ہے۔آغا سٹیل انڈسٹریز کے سی ای او حسین آغا نے اپنے بیان میں پاکستان کے نمبر ون آرکون سریا کو پی ایس ایل 2020کے آغاز کے موقع پرمتعارف کروانا ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے۔ یہ پاکستان میں سریا یورپین آرکون فرنس ٹیکنالوجی پرتیار کردہ پہلا سریا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے وطن سے وابستگی کا بہترین اظہار ہے کہ ہم قوم کو اعلیٰ معیار کا سریا فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا یقین فولاد سے بھی مضبوط تر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر