صدر عارف علوی کا گورنر سندھ کے ہمراہ ایل آر بی ٹی کا دورہ

صدر عارف علوی کا گورنر سندھ کے ہمراہ ایل آر بی ٹی کا دورہ

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو گورنر سندھ ڈاکٹرعمران اسماعیل کے ہمراہ ایل آر بی ٹی اسپتال کورنگی کا دورہ کیا۔صدر مملکت نے اسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایل آر بی ٹی غریب اور متوسط طبقہ کے لئے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا آنکھوں کے اسپتال کا نیٹ ورک ایل آر بی ٹی اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے۔ مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ایل آر بی ٹی آنکھوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں سرفہرست ادارہ بن گیا ہے۔پاکستان میں خدمت، مدد اور مسیحائی کا جذبہ قابل رشک ہے۔

مزید : صفحہ اول