پی ایس ایل میں مربوط سکیورٹی اقدامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

پی ایس ایل میں مربوط سکیورٹی اقدامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

  



کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پی ایس ایل کے موقع پرتعینات پولیس افسران اورجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے سیکیورٹی/ٹریفک اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے اور سیکیورٹی فرائض پر بریفنگ لازماً دی جائے۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ کہ تفویض کردہ فرائض اورذمہ داریوں کوانتہائی مستعداورمتحرک رہتے ہوئے انجام دیکر اس میگاایونٹ کو پرُامن اور کامیاب بنایا جائے۔میگا ایونٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں،غیرملکی مندوبین/مہمانوں /اسٹاف کو بین الاقوامی معیارکی مطابق سیکیورٹی پروٹوکول کویقینی بنایا جائے۔ فول پروف سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ہوٹلز میں انتظامیہ کے تعاون، پولیس لائژن ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ ائیر پورٹ تاہوٹلز اور ہوٹلز تا اسٹیڈیم جملہ گزرگاہوں،اسٹیڈیم کے اندرونی اوراطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں،کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر سی پی او سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر خصوصی فوکس رکھتے ہوئے مجموعی سیکیورٹی امورکو ٹھوس بنایا جائے۔پولیس ریزرو پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھنے کے لیئے بھی عملی اقدامات اُٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ سیزن فائیوکے مجموعی سیکیورٹی/ ٹریفک اقدامات کو پولیس اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت کامیاب بنائے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان اورکراچی کے عوام کیجانب سے امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول