وزیر صحت نے زہریلی گیس کے متاثرین کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دیدیا

وزیر صحت نے زہریلی گیس کے متاثرین کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثر ہونیوالے افراد کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا میں خبریں چلنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا اور لوگ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوئے۔وزیر صحت سندھ نے خود تو کچھ نہیں کیاالبتہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاکہ میڈیا پر چلنے والی خبر کی بنا پر عوام میں خوف و ہراس ہے۔موجودہ افراد نفسیاتی دباؤکا شکار ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں سن کر انہیں لگتا ہے کہ انہیں سانس لینے میں مشکللات ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ واقعے میں سگریٹ پینے والے اور دمہ کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد سویاڈسٹ الرجی سے قبل دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ سویا بین ڈسٹ کا نام صرف جامعہ کراچی کی جاری کردہ رپورٹ کی بنا پر لیا جا رہا ہے۔وزیر صحت نے کہاکہ محکمہ صحت سندھ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ واقعے کے روز بھی ٹاؤن ہیلتھ آفیسر اپنی نگرانی میں متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کروا رہے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -