پولیو ویکسی نیشن والدین کی ذمہ داری نہیں فرض ہے،مفتی نعیم

پولیو ویکسی نیشن والدین کی ذمہ داری نہیں فرض ہے،مفتی نعیم

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ پولیو ویکسی نیشن والدین کی ذمہ داری نہیں فرض ہے، کسی بھی مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنا ناچاہیے اسی کے تحت پولیو کے قطروں بچوں کو پلائے جاتے ہیں،بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے عوام بھرپور پولیو کے قطرے پلائیں، جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پولیو ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے بچے معذرو ہورہے ہیں اس کا سدباب کیلئے ضروری ہیں کہ بچوں کو پولیو ویکسن پلائے جائیں ملک کے ممتاز علما کرام نے اپنے طور پر پولیو ویکسین کی نامور ڈاکٹرز اور ماہرین طب سے تحقیق کروائی ہے جس کے بعد یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پولیو ویکسین میں مضر اشیا شامل نہیں ہے اور یہ ویکسین بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے بچاتی ہے، انہوں نے کہاکہ نامور ماہرین طب کی آرا اور تحقیق کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ نے پاکستان میں سب سے پہلے شرعی نقطہ نظر سے اس حوالے سے فتوی دیا اور عوام سے اپیل بھی کی کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک بیماری سے بچانے پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔

مزید : صفحہ اول