فٹیف پاکستان کو 13نکات پر عملدرآمد کیلئے جون تک مہلت دینے پر رضامند

فٹیف پاکستان کو 13نکات پر عملدرآمد کیلئے جون تک مہلت دینے پر رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت دینے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم اس بات کا حتمی اعلان پیرس میں جاری اجلاس کے اختتام پر ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پیرس میں جاری اجلاس آج جمعہ کو ختم ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ پر غور کیا گیا اور پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت مل گئی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کے اختتامی اجلاس کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہیکہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکتا ہے
ایف اے ٹی ایف

مزید :

علاقائی -