پشاور بس ریپڈ ٹرانز ٹ منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید 4ارب 28کروڑدرکار

پشاور بس ریپڈ ٹرانز ٹ منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید 4ارب 28کروڑدرکار

  



پشاور (این این آئی) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی حتمی تکمیل کیلئے مزید 4ارب 28 کروڑ روپے چاہئے ہوں گے،اس سلسلے میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 4ارب 28 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس کا پی سی ون بھی تیار کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اضافی ڈیڑھ ارب روپے بس اسٹیشن نمبر 19 اور 31 کے درمیان پر خرچ ہوں گے، بس اسٹیشن نمبر 1 سے 8 تک 98 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے، اس کے علاوہ ٹرانز پشاور کے دفتر، بس ڈپو اور پارک کے لیے بھی اضافی ڈیڑھ ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ کنسلٹنٹ کی سپرویجن پر بھی ایک ارب 35 کروڑ روپے کی اضافی لاگت آئے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 4 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی لاگت 70 ارب روپے سے زیادہ ہے، بی آر ٹی کے لیے باہر سے بھی اشیاء منگوائی گئی ہیں جو مہنگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اضافی رقم صوبائی حکومت فراہم کرے گی جس کی منظوری ایکنک سے لی جائے گی۔

پشاور بس لاگت

مزید : علاقائی