پاکستان کے باشعور عوام اپوزیشن کی اصلیت اور نیت سے بخوبی آگاہ ہیں: فردوس عاشق

پاکستان کے باشعور عوام اپوزیشن کی اصلیت اور نیت سے بخوبی آگاہ ہیں: فردوس ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے بخوبی آگاہ ہیں، قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط2خاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو دولت لوٹنے والے خاندانوں کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی، بلاول صاحب عوام کا بس چلے تو تھر کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیں، عوام کا بس چلے تو ان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کو لوہے کا زیور پہنائیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے، وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیئے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے، سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا، چینی، گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا۔

فردوس عاشق

مزید : علاقائی