ملک میں ایما نداروزیر اعظم آچکا، اب کرپشن کیوں بڑھ گئی، بلاول

ملک میں ایما نداروزیر اعظم آچکا، اب کرپشن کیوں بڑھ گئی، بلاول

  



لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی ہے،نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے،ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ملک کے مفاد میں نہیں ہم اسے نہیں مانتے، عوام نالائقوں کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی۔جمعرات کو لاہور میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہو رہی آج اپنی پارٹی کی خواتین سے ملاقات کر رہا ہوں۔ سب نے پارٹی کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں، خواتین کے لیے مقام پیدا کرنا چاہتے ہیں، خواتین اور مرد برابری کے ساتھ کام کریں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی، ہمیں اپنے ملک کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی گئی، پیپلز پارٹی نے بھی اپنے دور میں چیلنجز کا سامنا کیا،لیکن اس نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے۔ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی ہے، عمران خان کو ہمیں بتانا چاہیے کس کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

بلاول

مزید : علاقائی