ہماری دوبارہ تحریک حکومت کی تدفین کیلئے ہے،مولانا فضل الرحمن

      ہماری دوبارہ تحریک حکومت کی تدفین کیلئے ہے،مولانا فضل الرحمن

  



سکھر(آئی این پی) متحدہ مجلس عمل اورجے یو آئی(ف) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری دوبارہ تحریک حکومت کی تدفین کیلئے ہے، ہمیں دھرنے والے شیخ رشید پہلے بھی ہمارے دھرے جانے کی بات کرتے تھے، اکتوبر کے آزادی مارچ کے موقع پر بھارتی حملے کا خطرہ نظر آرہا تھا اب حالات کی خرابی کا خدشہ، عمران خان کی جانب سے ہے۔ جمعرات کو مقامی ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمیں دھرنے والے شیخ رشید پہلے بھی ہمارے دھرے جانے کی بات کرتے تھے اکتوبر کے آزادی مارچ کے موقع پر ان کو بھارت کے حملے کا خطرہ نظر آرہا تھا۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پہلے سے بھی دوگنا بڑا مارچ لیکر آرہے ہیں۔

فضل الرحمن

مزید : علاقائی