مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر دھوکہ کھانے جا رہے ہیں، فیاض الحسن

    مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر دھوکہ کھانے جا رہے ہیں، فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے دھوکہ کھانے کے بعد ہی انسان کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے، لیکن مولانا فضل الرحمان بارہا اپوزیشن جماعتوں سے دھوکہ کھانے کے بعد ایک بار پھر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال بالعموم اور گزشتہ دس سال بالخصوص آل شریف اور پیپلز پارٹی نے پاکستان کو اسقدر نقصان پہنچایا ہے کہ انکی ہاتھوں سے لگائی ہوئی پی ٹی آئی کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کردہ سالانہ سپورٹس گالا تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جان چکا ہے کہ پاکستان سے آل شریف کی سیاست کا باب بند کو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اگرچہ بچہ ہے، من کا کچا ہے لیکن انور مجید اور اپنے پاپا آصف زرداری کے ساتھ ملکر کام بڑے بڑے کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سردار عثمان بزدار کی قیادت اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں موثر اقدامات کرتے ہوئے گندم کا بحران پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیاگیا ہے۔ چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دادو سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی کے گودام سے 65 ہزار گندم کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔
فیاض الحسن

مزید :

علاقائی -