مولانافضل الرحمٰن سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے: پرویز خٹک

  مولانافضل الرحمٰن سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے: پرویز خٹک

  



نوشہرہ کینٹ (آن لائن)وفاقی وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے،اختلا ف رائے جمہوریت کا حسن، مسلم لیگ(ن)پی پی پی ضرور اپنے جلسے جلوسوں کا شوق آئین کے دائرے میں رہ کر پورا کریں، مولانا فضل الرحمن سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، ملک کو اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ اپوزیشن کو موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کیلئے سوچناچاہیے،کسی کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کی سازشوں کا حصہ نہیں بناناچاہیے۔وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنی ائینی مدت پوری کریگی۔وقت کا تقاضاہے پاکستان کو قرضو ں سے نجات دلا کر معیشت کی بحالی کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیا جائے۔ وہ گزشتہ روز اے ایس سی کالونی فیز ٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرر ہے تھے۔انکا مزید کہنا تھا پاک فوج کی نگرانی میں نوشہرہ کے عوام کو جدید ہاؤسنگ سوسائٹی مہیا کررہے ہیں جس میں بجلی اور سیوریج کا نظام انڈر گراؤنڈ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی ملک کی دیوالیہ حال معیشت کی بحالی پر خصوصی توجہ دی اور ڈیڑھ سال کے قلیل مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا،یہ ساری صورتحال ہمیں سابقہ حکمر ا نوں سے ورثے میں ملے، وزیر اعظم نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات شروع کردیے ہے بہت جلد عوام کو واضح تبد یلی نظر ائے گی، مانکی شریف اور اے ایس سی کالونی کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے اس کا سرویے کرانے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کو انتظامیہ کی جانب سے سونیئر بھی پیش کیا گیا۔  

پرویز خٹک

مزید : علاقائی