پاکستان کروناوائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین کیساتھ ہے: وزیراعظم 

پاکستان کروناوائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین کیساتھ ہے: وزیراعظم 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ چین پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی صدر شی چن پنگ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ چینی عوام کی مدد کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز اور فیلڈ ہسپتال بھجوانے کو تیار ہیں۔ جبکہ چینی صدر شی چن پنگ نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ کا اپنے شہریوں کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے لہٰذاچینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔ چینی صدر نے پاک چین اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان

مزید : صفحہ اول