مسلم لیگ (ن) کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ

مسلم لیگ (ن) کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع پر خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنا موقف خط کے ذریعے بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں (ن) لیگ کے رہنماؤں کو بلایا گیا تھا،لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی صحت پر بریفنگ دینی تھی،جس کی روشنی میں حکومت نے نواز شریف کی سزا معطلی میں توسیع کا فیصلہ کرنا ہے تاہم (ن) لیگ کے رہنماؤں نے خود آنے کے بجائے اپنا موقف بذریعہ خط حکومت کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی نے ان کی صحت بارے خط وکتابت کرنے والے رہنماؤں کو طلب کیا تھا جبکہ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے ای میل موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

 بائیکاٹ

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنیوالے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے کر تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا، سابق وزیر اعظم چند دنوں میں اہم شخصیات سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اگر 24فروری کو ان کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف مریم کے لندن پہنچنے تک آپریشن کیلئے تیار نہیں لیکن ان کی والدہ شمیم بیگم انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

نوازشریف/امکان

مزید : صفحہ اول