ایف بی آر کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سینئر افسران کے ناموں پر غور

ایف بی آر کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سینئر افسران کے ناموں پر غور

  



لاہور(این این آئی)حکومت نے ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سینئر افسران کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان میں دو افسران ان لینڈ ریونیو سروسز اور 3کسٹمز گروپ سے ہیں۔ان لینڈ ریونیو میں سے طارق محمود پاشا کا ہے جو اس وقت سیکرٹری کشمیر امور اور گلگت بلتستان ہیں جبکہ قائمقام چیئرپرسن اور رکن کسٹمز نوشین امجد بھی ممکنہ امیدوار ہیں۔کسٹمز کی جانب سے ممکنہ امیدواروں میں ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر، ممبر کسٹمز پالیسی جاوید غنی اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس احمد مجتبیٰ میمن کا نام بھی زیر غور ہے۔میڈیا رپورٹ میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو کے لیے ہارون اختر کی تعیناتی کو تقریباً حتمی شکل دیدی ہے اور آئندہ کچھ روز میں اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر

مزید : صفحہ اول