ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے کے معاملے پر ڈائریکٹرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدرٹاون عبدالرحمن بھٹی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بلایا گیا مگر پیش نہیں ہوئے۔درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ صدر ٹاون میں بڑے پیمانے پر تجاوزات ہیں، ڈینسوہال سے متصل عمارت میں خلاف قانون تعمیرات کی گئیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام لینڈ مافیا کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، غیرقانونی تعمیرات فوری گرانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کو ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر ٹاؤن کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دے دیا۔

وارنٹ گرفتاری

مزید : صفحہ اول