سیف گیمز،پنجاب حکومت کی کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی منظوری

  سیف گیمز،پنجاب حکومت کی کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی منظوری

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب حکومت نے سیف گیمز 2019 میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈپسپیچ کمپنی لمیٹڈ کھلاڑیوں کے لیے 26لاکھ روپے کیش ریوارڈ کی منظوری دے دی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے نیپال میں منعقد ہونے والی 13 ویں ساتھ ایشیئن گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔پنجاب حکومت نے این ٹی ڈی سی کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کے لیے تقریبا 26 لاکھ روپے کیش ریوارڈ کی منظوری دے دی ہے۔صوبائی حکومت نے این ٹی ڈی سی کے باکسر محمد وسیم کے لیے بھی 5 لاکھ روپے اسپیشل کیش ریوارڈ کی منظوری دی ہے۔ محمد وسیم نے دو بار چیمپئن رہنے والے کھلاڑی کو مات دے کر 10ویں پروفیشنل فائٹ جیتی تھی۔

۔سیف گیمز میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔این ٹی ڈی سی کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈل، 7 سلور اور 7 برانز میڈل حاصل کیے تھے۔حیدر علی نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں بھارتی کامن ویلتھ چیمپئن اجے کمار کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی