لفظی جنگ، ڈوئنٹے وِلڈر اور ٹائسن فری کی ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی

  لفظی جنگ، ڈوئنٹے وِلڈر اور ٹائسن فری کی ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی

  



لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک)) ڈوئنٹے وِلڈر اور ٹائسن فری کے مابین ہیوی ویٹ باکسنگ میچ تو ہفتے کو ہونا ہے، اس سے قبل لاس ویگس میں دونوں فائٹرز کے درمیان لفظی جنگ ہوئی، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔لاس ویگس میں ہیوی ویٹ مقابلہ، ہفتے کو روایتی حریف ڈوئنٹے وِلڈر اور ٹائسن فری پھر آمنے سامنے، مارکٹائی سے پہلے ہاتھا پائی ہونے سے بچی۔ پریس کانفرنس میں دونوں باکسرز کی انٹری پر روایتی انداز میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا، گیم سے ذاتیات پر حملہ ہوا تو ماحول کشیدہ ہو گیا، دوسروں کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔ڈبلیو بی سی چیمپئن وِلڈر کو میزبان پر نفسیاتی برتری، تجربہ کاری میں بھی پلہ بھاری ہے، بیالیس باؤٹس میں سے اکتالیس ناک آؤٹ شامل ہیں۔ مدمقابل برطانیہ کے ٹائسن فری کو انتیس میچز کا موقعہ ملا، بیس حریفوں کو انہوں نے ناک آؤٹ کیا۔ری میچ کے بعد پھر ری میچ اور اس سے پہلے خطرے کی طرف بڑھتی پریس کانفرنس نے باکسرز ہی نہیں پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا، سب اصل فائٹ کے انتظار میں بے قرار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی