عمر اکمل پر پابندی کرکٹ کے لئے اچھی خبر نہیں،سابق کرکٹرز

  عمر اکمل پر پابندی کرکٹ کے لئے اچھی خبر نہیں،سابق کرکٹرز

  



لاہور(افضل افتخار) عمر اکمل پر پابندی کرکٹ کے لئے اچھی خبر نہیں ہے اس سے لیگ پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے عمر اکمل پر پی سی بی کی جانب سے عائد پابندی کیا اس حوالے سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لئے یہ اچھی خبر نہیں ہے سکند ر بخت،محمد وسیم،محمد یوسف،معین خان،مشتاق احمد باسط علی اور راشد لطیف نے کہا کہ پہلے پی ایس ایل میں بھی شرجیل خا ن پر ایسی ہی پابندی عائد کی گئی تھی یہ پاکستان سپر لیگ کے لئے اچھی خبرنہیں ہے ہمار ے کرکٹرز کو چاہئیے کہ وہ ملک کی عزت کے ساتھ ساتھ اپنی عزت کا بھی خیال رکھیں اس طرح سے نہ صرف ملک کی بلکہ ان کی اپنی بھی بدنامی ہوتی ہے کوئٹہ گلیڈر ز کی ٹیم کو ان پر پابندی سے نقصان ہوگا کھلاڑیوں کوا یسی حرکت سے باز رہنا چاہئیے لیکن عمر اکمل اگر بے قصور ہے تو اس کو صفائی پیش کرنے کا پورا موقع ملنا چاہئیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی