عمادوسیم نے بال ٹیمپرنگ کی صورت میں کپتان کو معطل کرنے کی تجویز دیدی

  عمادوسیم نے بال ٹیمپرنگ کی صورت میں کپتان کو معطل کرنے کی تجویز دیدی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بال ٹیمپرنگ کی صورت میں کپتان کو معطل کرنے کی تجویزیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی ٹیم کا کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرے تو کپتان پر پابندی لگادی جائے، وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے۔جمعرات کو پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہوں نے میٹنگ میں پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ کی بھلائی کی بات کی۔عماد وسیم نے بتایا کہ انھوں نے تجویز دی ہے کہ اگر کسی ٹیم کا کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرے تو کپتان پر پابندی لگادی جائے۔کراچی کنگز کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ذریعے جو پیغام دیا جاتا ہے اگر وہ غلط ہو تو صحیح بات نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، چھ ٹیموں میں سے ایک ٹیم ہی جیتے گی لیکن بال ٹیمپرنگ کو مکمل بند کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب کی ٹیم ہے، پی ایس ایل کی بڑی ٹیم کا کپتان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بابر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں، پہلے میچ کے ٹیم کے تمام کھلاڑی تیار ہیں، پشاور زلمی کے خلاف شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے فین دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم متوازن ہے، ہم نے کھلاڑیوں کے چنا میں بڑی محنت کی ہے۔

، کراچی کنگز آخری بال تک مقابلہ کرے گی۔چیڈوک والٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین ملک ہے، پی ایس ایل میچز کے لیے پرجوش ہوں، کراچی کنگز کا اسکواڈ متوازن ہے، بہترین میچز ہوں گے۔کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنے میں خوشی محسوس کررہا ہوں، پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی پاکستان میں کھیلا تھا۔پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی علی خان کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ پی ایس ایل ٹی وی پر دیکھا تھا اس مرتبہ لیگ کا حصہ ہوں، پی ایس ایل میں کھیل کر بہت اچھا لگے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی