ثانیہ مرزا کا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام

  ثانیہ مرزا کا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سفر ...

  



دبئی (آن لائن)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارشیا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔انکو ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی سائی سائی ژینگ اور انکی جہموریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے شکست دی۔د۔

بئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی سائی سائی ژینگ اور انکی جہموریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی