پی ایس ایل فائیو،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

پی ایس ایل فائیو،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری۔شہر میں جاری صفائی آپریشن میں محکمے کی 324 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔شہر میں جاری صفائی آپریشن کے نتیجے میں شہر بھر کے تمام ویسٹ کنٹینرز کو بروقت خالی کرایا جارہا ہے اور بیک لاگ کلئیر کیا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر شہر سے 5800ٹن سے زائد کوڑ ا کرکٹ اکٹھا کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام افسران اور ورکرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کی اور انکا کہنا تھا کہ ہر افسر اپنے متعین کردہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے۔ شہریوں کو صاف اور تعفن سے پاک ماحول دینا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا رہا ہے اور شہر میں صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالیں۔مزید براں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی۔
۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی ستھرائی کے غیر معمولی ا نتظامات کرے گی۔