چینی صدرکا کروناوائرس پر قابو پانے کا اعلان خوش آئند ہے،ضمیر بٹ

چینی صدرکا کروناوائرس پر قابو پانے کا اعلان خوش آئند ہے،ضمیر بٹ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ،چیئرمین حاجی فدا حسین،صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ جان،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی،سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی،میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چینی صدر کا بہت جلد کرونا وائر س کی وباء پر قابو پا نے کا اعلان خوش آئند ہے۔ آنے والا ہفتہ کرونا وائرس پر قابو پائے جانے کے حوالے سے اہم ہے۔ چینی ڈاکٹرز اور دوسرے طبی ماہرین کوشش کررہے ہیں کہ اس وائرس کو شکست دی جائے ہمیں توقع ہے کہ چینی ماہرین اس پر جلد قابو پالیں گے۔ چین کی حکومت روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کے بارے میں اعدادوشمار جاری کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4