مہنگائی سے پریشان عوام سینٹر سراج الحق کا ساتھ دیں،ذکر اللہ مجاہد

    مہنگائی سے پریشان عوام سینٹر سراج الحق کا ساتھ دیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دے۔کمر توڑ مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔حکمرانوں کی نام نہاد تبدیلی نے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی نظم کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری محمود الاحد، عبدالرشید مرزا، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4