24کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر جواب طلب

    24کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے پیپلز ہاؤس کے باہر وکیل کی جگہ پر قبضہ کرنے اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر صوبائی سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی،پی ایس او احسان مبارک،اسٹیٹ افسرعاصم نواز چیمہ،لا ء افسرملک خلیل، کنٹرولر حماد حسین،ڈی ایس پی نواز ش کے خلاف 24کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ پرمذکورہ افراد سے جواب طلب کر لیاہے،عدالت میں درخواست گزار ندیم ایڈووکیٹ نے 24کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ پیپلزہاؤس کے باہر ایک پلاٹ سے جس پر میں نے چیمبر تعمیر کرنے کی غرض سے اینٹیں رکھوائی تھیں، وہ اٹھا کر باہر پھینک دی گئیں اور وہاں دیوار تعمیر کر دی، میرے خلاف غلط زبان استعمال کی۔

گی جس سے شہرت کو نقصان پہنچا ہے

،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے اور مذکورہ بالا افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4