این ایچ اے کرپشن کیس سماعت5مارچ تک ملتوی

  این ایچ اے کرپشن کیس سماعت5مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں تین ملزمان کے مزید 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 5 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیاہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے مزید دلائل بھی طلب کرلئے ہیں،ملزمان میں نوید مراد، شوکت بلوچ اور اعجاز احمد وغیرہ شامل ہیں،تینوں ملزمان کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانتیں منسوخ ہو گئی تھی۔

،ریفرنس میں چھ ملزمان شامل ہیں َِ،ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہیتاحال ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جا سکیَ

نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ تمام ملزمان پر حکومتی خزانے کو 60ملین روپے نقصان پہچانے کا الزام عائد ہے،ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے بہاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیع منصوبے میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4