پردوں کی تیاری میں تاخیر پردکاندارکوجرمانہ

  پردوں کی تیاری میں تاخیر پردکاندارکوجرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے گھر کے دروازوں پر لگانے کے لئے پردے بک کرانے اورسلائی کرکے واپس نہ کرنے پر ایس اے باری فیروز پور روڈ کے خلاف ڈگری جاری کر دی،عدالت نے درخواست گزار کو ایڈوانس وصول کی گئی رقم 15ہزار روپے واپس کرنے اور ایک ہزار روپے بطور ہرجانہ فوری ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں غلام مرتضی چودھری نے ایس اے باری اچھرہ کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اس نے گھر میں لگانے کے لئے پردوں کا40ہزار میں سودا کیا لیکن بعد میں دکاندار نے وقت پرسلائی کرکے نہیں دیئے جس وہ اذیت میں مبتلا ہوگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4