ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو توہین عدالت کانوٹس

  ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو توہین عدالت کانوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے عدالت سے ضمانت کرانے کے باوجود اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے دو ملازم محمد عارف اور خالد اقبال کو اٹھا کر لے جانے پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ہیں،عدالت میں ملزمان کے وکیل آفتاب مصطفی نے دونوں افسروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کاحکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باجود انہیں پکڑ لیا گیا جوتوہین عدالت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4