سی ٹی او کی شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

سی ٹی او کی شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر) سید حماد عابد کی شہید کیپٹن(ر)سید احمد مبین کی قبر پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقعہ پر ڈی ایس پی ٹریفک سجاد حیدر، انسپکٹر قیصر سمیت متعدد وارڈنز نے بھی شرکت کی، اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی او لاہور کی سیٹ کا چارج مبین شہید کی قبر پر حاضری کے بعد شروع ہوتا ہے،مبین شہید نے اس دھرتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کرتے ہیں،شہداء قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں،ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے،شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں،شہداء قیمتی اثاثہ، ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا۔، ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم اپنے ہیروز کی خدمات اورقربانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4