مہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

مہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی،معاملات طے پاگئے۔سٹیج ڈرامہ”ہائے جان جی“کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں مہک نور ایک لمبے عرصے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کررہی ہیں۔ مہک نور نے بتایاکہ ایک طویل عرصے بعدوہ شالیمار تھیٹر میں دوبارہ کام کررہی ہیں۔

شالیمار تھیٹر کے شائقین دوسرے تھیٹرز کے مقابلے میں ہٹ کرہیں انہوں نے میری پرفارمنس کو ہمیشہ سراہاہے شالیمار تھیٹر کے نئے ڈرامے میں ان کی پرفارمنس بھی سب سے ہٹ کر ہوگی تاکہ شائقین ڈرامہ انہیں عرصۃ دراز بعد دل و جان سے ویلکم کہہ سکیں۔

مزید : کلچر