توہین عدالت کی درخواست،آئی جی پنجاب سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست،آئی جی پنجاب سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ نوٹس ارشاد بیگم کی درخواست پر جاری کیاجس میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار کا شوہرخالد محمود پنجاب پولیس میں کانسٹیبل تھا،درخواست گزار کے شوہر کو مس کنڈکٹ پر نوکری سے نکال دیا گیا،پنجاب سروس ٹربیونل نے اس کے شوہر کو ملازمت پر بحال کیا،اس دوران اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا درخواست گزار کومرحوم شوہر کی پنشن اور واجبات ادا نہیں کئے گئے، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

توہین عدالت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر