دعوئے نہیں عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

دعوئے نہیں عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

  



کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سندھ حکومت عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم دعوی نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکراچی کے وسط میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، آرٹس کانسل، شاہین کمپلیکس، ایس ایم لا کالج کے اطراف نئی سڑکیں تیارہیں، مصروف ترین علاقے میں سیوریج نظام، فٹ پاتھ، خوبصورت سٹریٹ لائٹس بھی نصب کردی گئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہریوں کو نئے ترقیاتی کاموں کی سہولت فراہم کی گئی ہیں، کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت یہاں 400 کاریں اور 600موٹر سائیکلیں پارک کی جا سکیں گی۔

مرتضیٰ وہاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر