عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پرویز خٹک

      عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پرویز خٹک

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور حکومت عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اے ایس سی کالونی کو جدید خطوط پر استوار کرنیاور مزید ترقی یافتہ بنانے کیلیے اے ایس سی کالونی فیز 1 اور فیز 2 میں سڑکوں کی جال بچھا کر اے ایس سی کالونی کے دونوں فیز کا پورے شہر کے ساتھ رابطہ منسلک کرکے ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس سی کالونی فیز 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل، جمعہ سید عارف خان، ملک ابرار، ملک امان اللہ خان اور راوئید خان بھی موجود تھے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اپنا آئینی مدت پوری کرے گی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اگر خطرہ ہے تو وہ چوروں، لٹیروں کو ہے کیونکہ ان چوروں لٹیروں نے 70 سال سے اس ملک کو کھا کھا کر اس کو کھو کھلا کر دیا تھا لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے ان چوروں لٹیروں سے قوم کا ایک ایک پائی وصول کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور حکومتی اتحادیوں کے مابین کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے اورموجودحکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک میں عوامی فلاحی قانون سازی میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں عمران خان کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش مشکلات سے نکال کر ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے نجات دلائی، قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا کھڑا احتساب کیا اور پہلی بارسرکاری اداروں میں اصلاحات کئے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کاکوئی ویژن نہیں ہے ان کا ویژن صرف اور صرف قومی خزانہ لوٹنا اور اپنی تجوریاں بھرنا ہوتا تھا پرویز خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کے تمام سرکاری اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے اور ملک میں انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح بنا دی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ اول