اشرف غنی کی دوبارہ کا میابی جمہوریت اور امن کیلئے نیک شگون ہے، اسفند یارولی

اشرف غنی کی دوبارہ کا میابی جمہوریت اور امن کیلئے نیک شگون ہے، اسفند یارولی

  



پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ افغان وطن میں جمہوریت،خودمختاری او امن کیلئے یہ نیگ شگون ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اے این پی سربراہ نے افغان عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ عوام نے تمام چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیادت کا انتخاب کیا جس پر وہ بھی خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ایک بار اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن کیلئے ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ جاری افغان امن عمل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق اور افغانستان حکومت کی قیادت میں مثبت نتائج دے گی۔

مزید : صفحہ اول