’نیاقائد حزب اختلاف لانے کاعمل شروع کیاجائے گا کیونکہ۔۔۔‘ وفاقی وزیرفواد چوہدری شہبازشریف کےخلاف کھل کر میدان میں آگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف کیلئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکااہم کردارہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شہباز شریف نے کہاان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیاجائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ تک خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔