پی ایس ایل سیزن5، فردوس عاشق اعوان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیاکہہ کر پکارا؟

پی ایس ایل سیزن5، فردوس عاشق اعوان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیاکہہ کر پکارا؟
پی ایس ایل سیزن5، فردوس عاشق اعوان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیاکہہ کر پکارا؟

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو عالمی ستارے قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میںمعاون خصوصی نے کہا کہ ’یہ پاکستان کے بہادرعوام ،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمرہے۔ رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اوربین الاقوامی ستارے پاکستان آئے۔بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے #PSLV #PSL5ComesPakistan کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں‘۔

مزید : قومی /کھیل