ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضا مندی ظاہر کردی

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضا مندی ظاہر کردی
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضا مندی ظاہر کردی

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت دینے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم اس بات کا حتمی اعلان پیرس میں جاری اجلاس کے اختتام پر ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پیرس میں جاری اجلاس آج جمعہ کو ختم ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ پر غور کیا گیا اور پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔چینل ذرائع کے مطابق پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت مل گئی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کے اختتامی اجلاس کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد