”بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں کیونکہ ۔۔“پی ایس ایل سیزن 5کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے گلوکار علی عظمت پھٹ پڑے

”بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں کیونکہ ۔۔“پی ایس ایل سیزن 5کی افتتاحی ...
”بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں کیونکہ ۔۔“پی ایس ایل سیزن 5کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے گلوکار علی عظمت پھٹ پڑے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل نے ادا کیے جس پر سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ہنگامہ سا برپا رہا اور میم کا سمندر امڈ آیا تاہم اب پرفارمنس کے حوالے سے معروف گلوکار علی عظمت بھی پھٹ پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تقریب کے بعد نجی ٹی وی کے ہوسٹ وسیم بادامی نے علی عظمت سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ ” تقریب میں پی ایس ایل سیزن 5 کا ترانہ پورا نہیں چلایا گیا ، اس کی کیا وجہ تھی ؟ جس پر علی عظمت پھٹ پڑے اور کہا کہ بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں وہاں سے کیونکہ گانے میں عاصم اظہر اور ہارون کا حصہ نہیں چلایا گیا ، ہم وہاں پر حیران کھڑے تھے ، مایوس اس کیلئے چھوٹا لفظ ہوگا ، غم و غصے کا بھی اظہار کیا گیا ، اس کی وجہ یہ تھی کہ یا تو ہمیں بتائیں کہ ہم ایک شارٹ ورژن چلانے لگے ہیں ، ایسا لگا کہ کسی نے کمپیوٹر پر غلط فائل چلا دی ہے ،ہم اب کھڑے ہیں اور کچھ پتا نہیں کہ کیا ہورہا ہے ، ہم دو دن ریہرسل کرتے رہے ہیں ، ساڑھے تین منٹ کا گانا تھا اور اس میں سے صرف ساٹھ سیکنڈکی فائل چلائی گئی ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update