سوشل میڈیا پر میم کی بھر مار کے بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے ہوسٹ ” احمد گوڈیل “ نے حیران کن پیغام جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل نے ادا کیے جس پر سوشل میڈیا پر طوفان آ گیاہے اور میم کا سمندر امڈ آیاہے تاہم اس کے بعد اب احمد گوڈیل نے تنقید کرنے والوں کیلئے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں احمد گوڈیل نے میزبانی کے فرائض کی ادائیگی شروع کی تو اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کے تیر چلاناشروع کر دیئے اور قرار دیا گیا کہ ان کے اس انداز میں وزیراعظم عمران خان اور شارخ خان کی نقل اتارنے کی جھلک دکھائی دے رہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ان کا اپنا ذاتی سٹائل ہے یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر یہ انداز اپنایا ۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد احمد گوڈیل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جو لوگ سوشل میڈیا پر مجھے ٹرول کررہے ہیں اور مذاق اڑا رہے ہیں وہ دراصل وہ یہ سب مجھ سے حسد کے باعث کر رہے ہیں ، انہیں ہضم نہیں ہو رہا کہ کوئی اس جگہ پر کیسے پہنچ سکتا ہے ۔“ انہوں نے اپنے پیغام میںکہا کہ” سپور ٹ کرنے ، بے عزتی کرنے ، نفرت کرنے اور محبت کرنے پر تمام کا شکرگزار ہوں ، اور آخر میں کہنا چاہتاہوں کہ محنت کر حسد نہ کر ۔“
احمد گوڈیل کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر ٹوٹ پڑے اور قیصر ترین نامی صارف نے کہا کہ ” تو ہیں کون ؟ ، پورا پاکستان حیران ہے ، اللہ جانتا ہے آج یقین ہو گیا کہ پر چی بڑی طاقتور ہے بھائی اللہ پاک تجھے ٹیلنٹ عطا کرے ، صبر کراور برنال پکڑ ۔“
عبداللہ نامی صارف نے تنزیہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا کہ ” بالکل صحیح بات ہے ، لوگوں کو آپ کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ آپ شارخ خان لگ رہے تھے ۔“
سوشل میڈیا پر چلنے والی میمز کی ایک جھلک :