غیرت کے نام پر 2 افراد قتل لیکن دراصل ملزم نے اپنی بیوی کو آشنا کیساتھ کس حالت میں دیکھ لیا تھا؟ واردات کے بعد گرفتاری دیدی

غیرت کے نام پر 2 افراد قتل لیکن دراصل ملزم نے اپنی بیوی کو آشنا کیساتھ کس حالت ...
غیرت کے نام پر 2 افراد قتل لیکن دراصل ملزم نے اپنی بیوی کو آشنا کیساتھ کس حالت میں دیکھ لیا تھا؟ واردات کے بعد گرفتاری دیدی

  



ملتا ن(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے بستی ملوک میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق بستی ملوک کے رہائشی مختیار احمد نے گزشتہ رات غیرت کے نام پر اپنی بیوی ریحانہ اور اس کے مبینہ آشنا کاشف کو اکھٹے بیٹھے دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔دہرے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد مختیار احمد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں مقتولوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان