ایک ہفتے کے بعد ڈیپارٹمنٹل سٹورز یہ چیز نظر نہ آئے، لاہور ہائیکورٹ کاحکم آگیا

ایک ہفتے کے بعد ڈیپارٹمنٹل سٹورز یہ چیز نظر نہ آئے، لاہور ہائیکورٹ کاحکم آگیا
ایک ہفتے کے بعد ڈیپارٹمنٹل سٹورز یہ چیز نظر نہ آئے، لاہور ہائیکورٹ کاحکم آگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے شہر بھر سے پولی تھین بیگزکے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔عدالت عالیہ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورز سے پولی تھین بیگ ختم کئے جائیں اور یہ ایک ہفتے بعد کسی بھی سٹور پر نظر نہ آئیں۔

ہم نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی جس میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ پولی تھین بیگز پر پابندی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔جج نے لاہور کی انتظامیہ کو حکم دیاکہ ایک ہفتے کے بعد شہر کے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پرپلاسٹک بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں۔عدالت نے فیصلے کی تعمیل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔سماعت کے دوران پلاسٹک بیگز بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان نے درخوست میں فریق بننے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پلاسٹک بیگز زہر بنتے جارہے ہیں اور دنیا میں ایسے پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم ہو چکا ہے۔ امریکہ اور دیگر ممالک میں بڑی بڑی کمپنیاں خود کو گرین کمپنیوں کی طرف لیجا رہی ہیں۔پوری دنیا کو خوراک دینے والے سمندر ختم ہو رہے ہیں، سمندر سے پوری دنیا کو خوارک دیتے ہیں۔عدالت نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور