پی ایس ایل سیزن 5 ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیرین سیمی نے کہا کہ نیا ٹورنامنٹ اور نیا وینیوہے اس لیے کچھ بھی ہو سکتا ہے ، ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں ، کراچی کنگز کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہناتھا کہ ہم 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے , وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں چیڈوک والٹن ، بابراعظم ، شرجیل خان ، افتخار احمد ، کیمرون ڈلپورٹ ، محمد رضوان ، عماد وسیم ، عمید آصف ، محمد عامر ، کرس جورڈن ، ارشد اقبال شامل ہیں ۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں ٹام بینٹن ، لیام لیونگ سٹون ، کامران اکمل ، حیدر علی ، محمد محسن ، شعیب ملک ، ڈیرین سیمی ، لیام ڈوسن ، وہاب ریاض ، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں ۔