جسٹس فائز عیسیٰ کیس ، اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بعد وفاقی حکومت نے ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

جسٹس فائز عیسیٰ کیس ، اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بعد وفاقی حکومت نے ایک اور ...
جسٹس فائز عیسیٰ کیس ، اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بعد وفاقی حکومت نے ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹارنی جنرل انور منصور نے عہدے سے گزشتہ روز استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد حکومت نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کیس کی التواءکیلئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست بھی دائر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ،درخواست ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جمع کروائی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنا چاہتی ہے اور نئے اٹارنی جنرل کو کیس کی تیاری کیلئے بھی وقت درکار ہو گا اس لیے پیر کو ہونے والی سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کر دی جائے ۔

مزید :

قومی -