پاکستان انویسٹرز فورم کے وفد کی ریاض چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر عجلان العجلان سے ملاقات

پاکستان انویسٹرز فورم کے وفد کی ریاض چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر عجلان ...
پاکستان انویسٹرز فورم کے وفد کی ریاض چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر عجلان العجلان سے ملاقات

  



ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان انویسٹرز فورم ریاض کے وفد نے فورم کے چیئرمین خالد محمود چوہدری کی قیادت میں ریاض چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر عجلان العجلان سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اور انہیں چیمبر کے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور صدر منتخب ہونے پر پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی انویسٹرز فورم کی جانب سے مبارکباد پیش کی.

پاکستان انویسٹرز فورم کے وفد میں چئیرمین خالد محمود چوہدری، صدر خالد راجہ، بشیر احمد چوہدری, محمد اصغر قریشی اور دیگر معروف پاکستانی انویسٹرز موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین خالد محمود چوہدری نے کہا کہ چیمبر کے حالیہ انتخابات میں پاکستانی انویسٹرز نے عجلان العجلان کا بھرپور ساتھ دیا اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے، عجلان العجلان ایک نامور سعودی بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے کے اہل بھی ہیں اور انہیں امید ہے کہ عجلان العجلان چیمبر کے امور کو پہلے سے بہتر طریقے سے سرانجام دیں گے اور بالخصوص پاکستانی انویسٹرز کے لئے بھی معاون ثابت ہونگے.

ریاض میں مقیم پاکستانی انویسٹرز بھی نومنتخب صدر عجلان العجلان سے بھرپور تعاون کریں گے جس سے پاک سعودی معاشی و تجارتی روابط مزید مضبوط ہونگے، عجلان العجلان نے اس موقع پر وفد کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بےحد خوشی ہے کہ انہیں حالیہ انتخابات میں پاکستانی انویسٹرز کا بھرپور تعاون حاصل رہا اور پاکستانی کمیونٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر انتہائی شکر گزار ہیں اور پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں وہ اپنا ہرممکن کردار ادا کریں گے.

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان