ایف اے ٹی ایف کے اعلا ن سے قبل چین نے پاکستان سے متعلق نہایت اہم ترین بیان جاری کر دیا

ایف اے ٹی ایف کے اعلا ن سے قبل چین نے پاکستان سے متعلق نہایت اہم ترین بیان ...
ایف اے ٹی ایف کے اعلا ن سے قبل چین نے پاکستان سے متعلق نہایت اہم ترین بیان جاری کر دیا

  



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پیرس میں جاری ہے جہاں آج پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا اعلان آج کیا جائے گا تاہم ایسی صورتحال سے قبل چین کا پاکستان سے متعلق نہایت اہم بیان سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین نے ٹیررفنانسنگ کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ، چینی دفترخارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایف اے ٹی ایف اراکین کی اکثریت نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ، چین اور دیگر ممالک پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے ، پاکستان نے ٹیر ر فنانسنگ کے خلاف قوانین میں بہتری کیلئے بہت اقدامات کیے ہیں ۔

مزید : قومی