سید احمد ولید بخاری جنوبی افریقہ میں پنجاب حکومت کے اوور سیز کمیشن کے ترجمان مقرر

سید احمد ولید بخاری جنوبی افریقہ میں پنجاب حکومت کے اوور سیز کمیشن کے ترجمان ...
سید احمد ولید بخاری جنوبی افریقہ میں پنجاب حکومت کے اوور سیز کمیشن کے ترجمان مقرر

  



جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما سید احمد ولید بخاری کو پنجاب حکومت کی طرف سے جنوبی افریقہ میں اوور سیز کمیشن پاکستان کا ترجمان مقرر کر دیا گیاوہ اوورسز پاکستان کمیشن کی نمائند گی کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید احمد ولید بخاری نے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار پنجاب حکومت نے مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گااور جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

سینئر صحافیوں ندیم شبیر،نعیم مانگٹ،فہیم شبیر،سیاسی و سماجی رہنماﺅںپرنس شہباز، سید محسن عباس شاہ،چودھری شہزاد انور،سید تنویر بخاری،راشد بشیر سیال،یاسین گھمن اور دیگر نے سید احمد ولید بخاری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے سید احمد ولید بخاری پاکستان کا مثبت امیج جنوبی افریقہ میں اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔‎

مزید : تارکین پاکستان