برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی پاکستان واپسی کے لئے درخواست ، عدالت میں کیا کارروائی ہوئی؟ ہائیکورٹ سے خبرآگئی

برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی پاکستان واپسی کے لئے درخواست ، عدالت میں کیا ...
برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی پاکستان واپسی کے لئے درخواست ، عدالت میں کیا کارروائی ہوئی؟ ہائیکورٹ سے خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے درخواست کی سماعت ‘ عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ

کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار بیرسٹر جاویداقبال جعفری نے دلائل دئیے،عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کوہ نور ہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا چھین کر برطانیہ پہنچایا،کوہ نور ہیرا کسی معاہدے کے تحت یا تحفہ میں برطانیہ کو نہیں دیا گیادرخواست گراز کا کہناتھا کہ خود ساختہ معاہدے کےنام پرکوہ نور ہیرابرطانیہ کے پاس موجود ہے،جس معاہدہ لاہور کا ذکر کیا جارہا ہے، وہ تخت لاہور اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے درمیان تھا، قانون کےتحت معاہدہ دو خود مختار حکومتوں کے درمیان ہی ہوسکتا ہے ۔

درخواست گزار بیرسٹر جاویداقبال جعفری کا مزید کہناتھا کہ کوہ نور ہیرے کامعاہدہ تخت لاہور اور نجی کمپنی ایسٹ انڈیا کےساتھ ہوا،معاہدہ رنجیت سنگھ سے نہیں بلکہ ان کی وفات کے بعد ان کے کم عمر پوتے دلیپ سنگھ کے ساتھ ہوا تھا،دولت مشترکہ کےرکن ملک کی حیثیت سے عدالت پاکستانی حکومت کوکوہ نور ہیرے کی واپسی کےاقدامات کا حکم دے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔