کرونا وائرس سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کی رفتار پر کیا فرق پڑا؟چین نے حیران کن اعلان کر دیا

کرونا وائرس سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کی رفتار پر کیا فرق پڑا؟چین نے حیران کن ...
کرونا وائرس سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کی رفتار پر کیا فرق پڑا؟چین نے حیران کن اعلان کر دیا

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کی وباء کے باوجود بیلٹ اینڈ روڈ اقدام(بی آر آئی) کے تعاون کے منصوبے بغیر کسی بڑی تاخیر کے معمول کی رفتار سے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے  مطابق چین کی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار چھو شی جیا نے جمعہ کو آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ ایسے منصوبوں کی قریبی پیروی کی گئی اور وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئےکئی ایک اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اس وائرس کو پھیلنےسےروکنے کےلئےبیرون ملک کام کرنےوالے عملے کی وبائی صورتحال سے متعلق سخت جانچ پڑتال اور رپورٹنگ کی جاتی ہے۔عہدیدار کے مطابق بیرون ملک مارکیٹوں میں اس سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے چین کی کاروبار کونسلز میں ہنگامی اقدام کا میکانزم قائم کیاگیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی