عمر اکمل نے اپنا جرم قبول کرلیا ،کرکٹر نے کیاتسلیم کیا ؟کرکٹ کی دنیا سے تہلکہ خیز خبر آگئی

عمر اکمل نے اپنا جرم قبول کرلیا ،کرکٹر نے کیاتسلیم کیا ؟کرکٹ کی دنیا سے تہلکہ ...
عمر اکمل نے اپنا جرم قبول کرلیا ،کرکٹر نے کیاتسلیم کیا ؟کرکٹ کی دنیا سے تہلکہ خیز خبر آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے رابطے کے شواہد سامنے آنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹیلی فون پر دونوں کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔ بکی نے عمر اکمل سے ملاقات بھی کی جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس موجود ہے۔ان ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی اور پھر عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا۔عمر اکمل کو ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ پہلے انکار اور پھر اقرار کرنے سے بہتر ہے کہ وہ اعتراف کرلے تاکہ کم سے کم سزا ہو۔

مزید : کھیل