پنجاب حکومت نے ہیلتھ پروفیشنلز کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

پنجاب حکومت نے ہیلتھ پروفیشنلز کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
پنجاب حکومت نے ہیلتھ پروفیشنلز کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  



لاہور(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا ہےکہ ہم پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے بلاسودقرضے کی معیاد بڑھارہے ہیں،ابھی تک صوبے میں پچاس لاکھ صحت انصاف کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں،مارچ تک بہترّلاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے ،ہیلتھ پروفیشنلزطب کی دنیامیں روزگارکے بہترین مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنزکے زیراہتمام کانفرنس میں ڈاکٹر  یاسمین راشد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹرآفتاب اقبال شیخ، ڈاکٹرالطاف چیمہ، ڈاکٹرمظہرالاسلام،ڈاکٹرندیم خواجہ، ڈاکٹرمنظوراحمد، تنظیم کے دیگرعہدیداران، فیملی فزیشنزاورطبی ماہرین کی کثیرتعداد بھی شریک ہوئی ۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نےکہاکہ صحت انصاف کارڈزکیلئے ایک سواسّی نجی ہسپتالوں کوان پینل کیاگیاہے، ہیلتھ انشورنس کارڈزسرکاری ملازمین کوبھی دئیے جائیں گے، نجی شعبہ میں لوگوں کے پاس چھوٹے ہسپتال بنانے کے بہترین مواقع ہیں، حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کوبھی صحت کے شعبہ میں سہولت دینی چاہیے،الٹرا ساؤنڈمشین کی علاج معالجہ میں انتہائی اہمیت ہے،آج الٹراساؤنڈمشین کی تربیت دیکھ کرخوشی ہورہی ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کانفرنس منعقدکروانے پرپاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنزکومبارکباددی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور